دینہ : معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Published On 24 March,2023 03:25 am

دینہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع جہلم کے شہر دینہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

دینہ پولیس کے مطابق تھانہ منگلا کے علاقے کرلا میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت قیوم اور شفاقت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔