ون وے آنے سے روکنے پر ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کو روند ڈالا

Published On 23 March,2023 06:49 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) سی آئی اے سینٹر کے قریب ون وے آنے سے روکنے پر ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کو روند ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق صائمہ پلازہ سے ون وے آنے والے ٹرک کو ٹریفک اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹریفک اہلکار کو ٹرک کے نیچے دے دیا، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک اہلکار کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement