دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم، خاتون جاں بحق

Published On 23 March,2023 12:35 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں خوفناک تصادم سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ مسلح تصادم کچے کے علاقے میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ ساوند اور سندرانی برادری کے دو گروپوں میں سیاہ کاری کی دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا، لاش کو ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement