ساہیوال: فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق

Published On 16 March,2023 10:44 pm

ساہیوال: (دنیا نیوز) تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کی واردات میں رانا سہیل نامی تاجر جاں بحق ہوا ہے، فائرنگ سے تاجر کا ملازم بھی موقع پر ہی جاں بجق ہو گیا۔

تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق کارروائی شروع کر دی ہے، جلد قاتلوں کا سراغ لگا لیں گے۔

Advertisement