پاکپتن: (دنیا نیوز) بارات کی روانگی پر فائرنگ کرنے سے روکنے پر ملزم نے گولیاں مار کر نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں 205 ای بی میں پیش آیا جہاں مقتول نے ملزم کو بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے سے منع کیا تھا، بارات کی روانگی پر ملزم نے طیش میں آکر نوجوان پر ہی گولیاں چلا دیں۔
نوجوان اللہ دتہ فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔