شادی کی تقریب میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Published On 12 March,2023 07:50 pm

خوشاب: (دنیا نیوز) نواحی علاقے مٹھہ ٹوانہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک جوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے واقعہ سے متعلق کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement