باپ کے نصیحت کرنے پر بیٹے نے خودکشی کرلی

Published On 12 March,2023 06:35 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) مختلف واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

باپ کی نصیحت کرنے پر 15 سالہ باسط نے خودکشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ باسط نے گھر کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے، واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔

ادھر تنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعہ گل نامی شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی۔

عمرزئی سردار کلی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار حضرت بلال، افتخار اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، حضرت بلال ڈی پی او چارسدہ کا گن مین ہے۔

Advertisement