نوجوان کی لاش کے ٹکڑے کر کے جلانے والا خاندان گرفتار

Published On 14 March,2023 11:23 am

جہلم: (دنیا نیوز) نوجوان کی لاش کے ٹکڑے کر کے جلانے والے خاندان کو گرفتار کر لیا گیا، شعیب حسین کو غیرت کے نام پر دو ہفتے قبل قتل کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں ماں، دو بیٹے رشتہ دار عورت اور دیگر شامل ہیں، پولیس اندھے قتل کے ملزمان تک جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شعیب حسین کا ملزمان کی ہونے والی بہو سے تعلق تھا جس کو بنیاد بنا کر اسے قتل کیا گیا، ملزمان کو ریمانڈ کیلئے آج عدالت پیش کیا جائے۔

Advertisement