فیصل آباد: پرانی دشمنی کی آڑ میں شہری کو قتل کر دیا گیا

Published On 23 March,2023 01:26 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ سرگودھا روڈ کےعلاقے میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر ملزم نے فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر ڈالا۔

مقتول کی شناخت بہادر خان کے نام سے ہوئی ہے جسے ملزم وقاص نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement