لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
لاہور پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تنویر سلامت کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 6 اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو نے ایک ماہ قبل لاہور کے علاقے گلشن راوی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کیا تھا جبکہ تنویر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔