کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

Published On 23 March,2023 07:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ملزمان مشنیات فروشی،غیرقانونی اسلحہ کےلین دین میں ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت برکت علی اور اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھارتی مقدار میں منشیات برآمدکرلی گئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Advertisement