کراچی : پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم مقابلے کے دوران ہلاک

Published On 23 March,2023 02:12 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

کراچی پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزم نے گزشتہ روز ماڑی پور کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مارا گیا جس کے دوران زخمی اہلکار نے ہلاک ملزم کی شناخت کر لی۔

حکام نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔

Advertisement