کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 22 March,2023 01:55 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائٹ سپر وے ہنگورہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔