دنیا پور: (دنیا نیوز) لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
دنیا پور صدر پولیس نے 14 جولائی 2020 کو لڑکی کے والد کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا، ملزم حسین نے 15 سالہ لڑکی کو مدرسہ میں زیادتی کا نشانا بنایا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج دنیا پور رفاقت علی قمر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم حسین کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا۔