وہاڑی : ساہوکا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Published On 22 March,2023 02:08 am

وہاڑی : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقے ساہوکا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

وہاڑی پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان بین اضلاعی ریکارڈ یافتہ اور دوران ڈکیتی زیادتی کے واقعات میں ملوث تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو ڈکیتی کے مقدمے میں ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ ساہوکا کے قریب ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ تینوں ڈاکو ان کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گئے۔

Advertisement