نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بدنظمی کا نوٹس لے لیا

Published On 21 March,2023 04:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بعض شہروں میں بد نظمی کے واقعات کا نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے مفت آٹے کی فراہمی کے سنٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کیلئے آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہئیں، کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اپنے شہروں میں سنٹرز کے دورے کریں اور درپیش مسائل موقع پر حل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مفت آٹا سکیم، پنجاب حکومت نے 3 روز میں 25 لاکھ تھیلے تقسیم کر دیئے

محسن رضا نقوی نے مزید کہا کہ بعض شہروں میں مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، سنٹرز پر شہریوں کی تصدیق کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، تصدیق کے بعد شہریوں کو بلا تاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 

Advertisement