لاہور : نوجوان ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

Published On 21 March,2023 02:35 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت عبید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 

Advertisement