آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق

Published On 21 March,2023 07:22 pm

چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، نواحی گاؤں 42 بارہ ایل میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت زاہد ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔

Advertisement