شجاع آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر شجاع آباد میں سفاک بیٹے نے جائیداد کے تنازعے پر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔
افسوس ناک واقعہ شجاع آباد کے علاقے تھلہ شالو شاہ میں پیش آیا جہاں جائیداد کا تنازع باپ کی جان لے گیا، پولیس کے مطابق بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کیا اور سوتیلی ماں کو بھی یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ کی دوسری شادی پر بھی بیٹے کو رنج تھا، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے ۔