نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،3زخمی

Published On 22 March,2023 08:53 am

میاں چنوں: (دنیانیوز) نیشنل ہائی وے نزد ملتان بائی پاس پر کار اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں ۔

فیملی ملتان سے رینالہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

Advertisement