پشاور:(دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن بیورو ( ایف آئی اے) نے بنوں میں کارروائی کرکے افغان شہریوں کو پاسپورٹ جا ری کرنیوالا سرغنہ گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ایف آئی اے پشاور کے مطابق چھاپے کے دوران موقع پر موجود ایک افغان شہری کو بھی گرفتار کیا ہے ، نیٹ ورک میں بنوں نادرا آفس کے افسران بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے پشاور نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔