دربار کے باہر کار کھڑی کرنے پر جھگڑا، شہری قتل

Published On 25 March,2023 05:51 pm

جہانیاں: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں میں دربار کے باہر کار کھڑی کرنے پر ہونے والے جھگڑے میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے شہری کو قتل کر دیا۔

مقتول کی شناخت نصرت طفیل گل کے نام سے ہوئی ہے، نصرت طفیل گل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پنجاب کا چیف تھا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Advertisement