برازیلیا : (ویب ڈیسک ) جنوب امریکی ملک برازیل میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مابین تصادم کے دوران فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
برازیلیا : (ویب ڈیسک ) جنوب امریکی ملک برازیل میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مابین تصادم کے دوران فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے ساحلی علاقے میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے کی جانیوالی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان تصادم میں 13 افراد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں پولیس افسران کے قتل میں مطلوب منشیات فروشوں کا سرغنہ لیونارڈو کوسٹا بھی شامل ہے، پولیس کو مجرم کی اس علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیوں کا بھی استعمال کیا گیا ، آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ سے3 شہری بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔
یاد رہے کہ ریو ڈی جنیریو میں پولیس کی جانب سے ان جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ایسی کارروائیاں معمول ہو گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ہم دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ افراد کو ریو ڈی جنیریو کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔