کھڈیاں خاص: بھرے بازار میں جیولر کی دکان پر ڈکیتی

Published On 25 March,2023 08:12 pm

کھڈیاں خاص: (دنیا نیوز) مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بھرے بازار میں جیولر کی دکان کو لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکے کی یہ واردات مولانا صادق روڈ پر پیش آئی، ببلو جیولرز پر 6 مسلح ڈاکوؤں نے سربازار فائزنگ کر دی، فائرنگ سے پورے بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوران واردات ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت سونے کے زیورات لوٹ لیے، مسلح ڈاکو لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔