کراچی پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار

Published On 26 March,2023 05:46 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاری کلری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا کمانڈر اسد اللہ گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کا تعلق شکیل بادشاہ خان گروپ سے ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement