سکھر : پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، چوکی انچارج زخمی

Published On 28 March,2023 04:22 am

سکھر : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع سکھر میں سوفٹ روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

سینئر سپریڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی ) سکھر کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پولیس چوکی انچارج زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ 

Advertisement