کراچی: (دنیا نیوز) لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھنے والا مبینہ ڈاکو بلدیاتی امیدوار نکل آیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم مدینہ کالونی میں واردات کررہا تھا کہ شہریوں نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم بلدیاتی امیدوار ہے، زخمی حالت میں گرفتار مبینہ ڈاکو نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا، قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔