اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی تھانہ کینٹ کے علاقے ہاتھی چوک میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والا شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
واقعہ میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔