اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

Published On 31 March,2023 09:32 am

اوکاڑہ: (ویب ڈیسک) اوکاڑہ کے قصبے پل رام پرشاد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے، جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement