گھوٹکی: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

Published On 02 April,2023 10:53 am

گھوٹکی: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کی مویشی منڈی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا ، مقتول کی شناخت برکت سبزوئی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کی جانب سے بھاری نفری فرار ملزمان کا تعاقب کررہی ہے۔