لاہور: (دنیا نیوز) سی آئی اے سول لائنز پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں قتل کے اشتہاری اور سابق ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
دونوں ڈاکوؤں قدیر اور ناصر کو اسلحہ، موٹر سائیکلز کی برآمدگی کے لیے پولیس ٹیم علاقہ تھانہ مناواں لے جا رہی تھی، اس دوران اشتہاری قدیر اور ناصر کے ساتھیوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کر دی ، جس سے پولیس گاڑی کو بھی فائر لگے۔
ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر اشتہاری ملزم قدیر اور ناصر زخمی ہو گئے، جن کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی ہلاک ہو گئے، ملزم قدیر اور ناصر نے چند روز قبل اے ایس آئی عمران سی آئی اے کوتوالی کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔
ڈی ایس پی راشد امین بٹ نے بتایا کہ اے ایس آئی عمران کو زخمی کرنا ملزمان کو ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، ہلاک ہونے والے ملزمان کے ساتھی عمران اور شاہنواز موٹر سائیکل چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
راشد امین بٹ کے مطابق شوٹرز قدیر اور ناصر کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانہ جات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔