لاہور: (دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق پولیس افسران بھی شوٹرز کے نشانے پر آگئے، سابق ایس پی پولیس چوہدری فرحت عباس کو گھر کی دہلیز پر گولیاں مار دی گئیں۔
پولیس کے مطابق سابق ایس پی (ر) پولیس چوہنگ ٹریننگ سنٹر چوہدری فرحت عباس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار شوٹر کو ہیلمٹ پہنے آتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم نے اپنی بائیک کھڑی کر کے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے سابق پولیس افسر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔