ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

Published On 01 April,2023 03:36 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) کراچی کے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ گارڈن تھانے میں ان کے بھائی ریوو گنیانی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق ڈاکٹر بیربل کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ قتل ، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقتول کے بھائی نے ایف آئی آر میں زخمی خاتون قرۃ العين پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ریوو گنیانی نے بتایا کہ  فون پر بھائی کو گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو وہ جناح ہسپتال پہنچے جہاں پولیس نے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی۔

معلومات پر معلوم ہوا کہ بھائی کلینک بند کر کے اپنی کار میں گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے بعد کار پاکستان کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرائی۔

مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ کار میں سوار ان کی اسسٹنٹ خاتون قرۃ العين کو بھی گولی لگی شبہ ہے قتل میں بالواسطہ وہ بھی ملوث ہو سکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ جمعرات کے روز کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر بیربل کو قتل کر دیا گیا تھا۔

Advertisement