کراچی پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

Published On 01 April,2023 12:33 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، ڈکیتی اور خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان کراچی رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت محمد نواب، محمد عبداللہ عرف علی اور راجہ حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔ 

Advertisement