کراچی : ( دنیا نیوز ) انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے ایرانی آئل سمیت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) سمیت 28 اہلکار معطل کر دیئے۔
اندرون سندھ میں پولیس اہلکاروں کے ایرانی آئل سمیت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف پر آئی جی سندھ نے پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ اوز سمیت 28 اہلکار معطل کر دیئے۔
ایس ایس پی جیکب آباد کے پی ایس او سمیت دیگر اہم پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی قائم کر دی جس میں ڈی آئی جی کرائم برانچ عامر فاروقی، ایس ایس پی دادو عبدالخالق پیرزادہ شامل ہیں۔
ایرانی ڈیزل سمگلنگ میں ملوث تمام افسران اور اہلکاروں کو بھی کمپنی رپورٹ کر دیا گیا۔