وزیرآباد: (دنیا نیوز) سول جج کی عدالت میں پیش ہونے والے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
پولیس تھانہ احمد نگر نے قتل کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں مخالفین نے فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے ملزم موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، ملزم نے قتل کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
عدالت کے احاطہ میں قتل نے سکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے، عدالت میں موجود افراد نے واقعہ سے متعلق سخت پریشانی کا ظہار کیا ہے۔