خانپور: دوگروہوں میں دیرینہ دشمنی پر تصادم سے ایک شخص قتل

Published On 01 April,2023 11:43 pm

خانپور: (دنیا نیوز) خانپور کے قریب دوگروہوں میں دیرینہ دشمنی پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ خانپور کے قریب رستم تھانے کی حدود میں پیش آیا جس میں جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں دیرینہ دشمنی پر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا، فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان قتل ہوگیا۔

مقتول نوجوان کی شناخت اوشاق جاگیرانی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو جائے وقوعہ سے ہسپتال منتقل کر دیا اور جھگڑا ختم کر کے فائرنگ رکوا دی۔

Advertisement