کراچی: لوٹ مار کرتے 3 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، ایک ہلاک

Published On 02 April,2023 09:56 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) سہراب گوٹھ کے پل پر کار سوار شہری نے موٹر سائیکل پر سوار 3 مبینہ ڈاکوؤں کو ٹکر مار کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس حکام کے مطابق کار کی ٹکر سے تینوں ملزمان زخمی ہوگئے جن کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، ہسپتال منتقلی کے دوران 1 ملزم دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی 2 ملزمان شیر اللّٰہ اور عبدالنصیر کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب بھی ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، سپر ہائی وے النور سوسائٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی ہوا۔