سوات: معمولی تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

سوات: معمولی تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

ذرائع کے مطابق راستے کے تنازع پر ہونے والا معمولی جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس پر فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک فریق کے 5 افراد جاں بحق جبکہ دوسرے فریق کے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے، شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔