کشمور: (دنیا نیوز) رشتے کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تھانہ کشمور کے علاقے ڈرکھن بنگلو میں پیش آیا جہاں رشتے کے تنازع پر دشتی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لیاقت دشتی و یوسف دشتی کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔