اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی ، بین الاقوامی سمگلرگروہ گرفتار

Published On 09 June,2023 09:42 am

کراچی: (دنیانیوز) اےاین ایف نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سمگلر گروہ گرفتارکر لیا ، گرفتار افراد میں ایک ہی خاندان کے 9افراد شامل ہیں ۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) کی جانب سے اسلام آبادانٹرنیشنل اورجناح انٹرنیشنل ائیر پورٹس پرکریک ڈاؤن کیا گیا ، اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار بین الاقوامی سمگلر گروہ کے افراد میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے9 افرادشامل ہیں ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان نے پیٹ میں منشیات بھرےکیپسولز کی موجودگی کااعتراف کیا ، ملزمان سے مجموعی طورپر575 ہیروئن اور159 آئس بھرےکیپسولز برآمد کیے گئے ہیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کیپسولز سے3کلو453 گرام ہیروئن اور 788 گرام آئس برآمد کی گئی ہے ، گرفتار افراد کاتعلق پشاور، مردان اورچارسدہ سے ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی میں 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے ، مسافر کےپیٹ سے91 ہیروئن بھرےکیپسولز برآمدکرلیے گئے ، برآمد ہیروئن کا مجموعی وزن1کلو 170 گرام ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزمان کیخلاف انسددِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

Advertisement