احمد پور شرقیہ : اراضی تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، امام مسجد قتل

Published On 12 August,2023 09:16 am

احمد پور شرقیہ : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں اراضی تنازع پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور ڈاہا میں اراضی تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 37 سالہ امام مسجد کوقتل کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت حافظ محمد راشد کے نام سے ہوئی ہے۔