اوکاڑہ: تین روز سے لاپتہ بچے کی کھیتوں سے لاش برآمد

Published On 19 September,2023 06:42 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تین روز سے لاپتہ ہونیوالے بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود میں کماد کی فصل کے بچے کی لاش برآمد ہوئی، بچے کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی جو تین دن سے لاپتہ تھا۔

بچے کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ گوگیرہ میں درج تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی ڈیڈ باڈی پر کوئی زخم کے نشان نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق کا پتہ چلے گا۔