کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لے کر فرار ہو گیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں نجی سکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور دیگر گارڈز کو چھوڑ کر کیش وین لے گیا جس میں 6 کروڑ روپے موجود تھے، کیش وین کچھ دیر بعد کورنگی عوامی کالونی سے مل گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گارڈز کو چھوڑ کر کیش وین لے کر فرار ہوا، مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔