کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے میں مبینہ ڈاکو ہلاک

Published On 19 September,2023 08:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ پر پرانی سبزی منڈی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ڈاکوؤن کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کراچی اظفرمہسر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دوراہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں، مبینہ ہلاک ڈکیت کی لاش جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔