کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار، ایک فرار ہونے میں کامیاب

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار، ایک فرار ہونے میں کامیاب

کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 2 ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ دنوں بُک سٹال پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹے کو قتل کیا تھا، حسین اور اسد کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی قائد آباد سے بھی مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، ملزم سمیع اللہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔