ڈی آئی خان میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Published On 25 October,2023 07:30 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق بالی کھیارہ گروپ سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں بالی کھیارہ کا بھتیجا شعیب اور نعمان شامل ہیں، ہلاک دہشت گرد شعیب کے سر پر 10 لاکھ انعامی رقم بھی مقررتھی۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔