پاکپتن : بیوی بچوں کے اغوا کی کوشش، داماد کی سسرال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published On 25 November,2023 10:05 am

پاکپتن : (دنیا نیوز) بیوی اور بچوں کو اغواء کرنے گئے داماد کی ساتھیوں کے ہمراہ سسرال میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ساس سسر شدید زخمی ہوگئے ۔

ڈی پی او طارق ولائیت کاکہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے پانچ ملزمان گرفتار کرلیے ہیں ، ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم بیوی اور بچوں کو اس سے قبل بھی اغواء کرنے کی کوشش کرچکا ہے، اغواء کی کوشش کا مقدمہ ملزم کیخلاف تھانہ قبولہ میں بھی درج ہے۔