کراچی: فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے

کراچی: فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے

کراچی کے علاقے لیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکن جیت کا جشن مناتے ہوئے آپس لڑ پڑے، اس دوران 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب گلبائی پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔