پشاور: (دنیا نیوز) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت میں تھانہ انقلاب کی حدود میں مصری بانڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔